المدة الزمنية 3:4

(4)مسبوق (جس کی جماعت سےرکعت چھوٹ گئی ہو)نمازکس طرح پوری کرے jiski rkaat chut jay wo namaz kese padhe دولة قطر

308 مشاهدة
0
18
تم نشره في 2020/04/08

الجواب : جس کی کوئی رکعت امام کے ساتھ فوت ہوگئی ہو اس کو مسبوق کہتے ہیں اس کی باقی نماز حق قراء ت میں اول ہوتی ہے اور حق تشہد میں آخر ویقضی أول صلوٰۃ فی حق قراء ۃ و آخرھا فی حق تشھد۔درمختار۔(۱) پس جو شخص ظہریا عصر میں چوتھی رکعت میں شریک ہوا بعد فراغ امام کے کھڑا ہو کر ثناو تعوذ پڑھ کر فاتحہ وسورۃ پڑھے اور یہ رکعت پوری کرکے قعدہ کرے پھر کھڑا ہو کر وہ رکعت بھی فاتحہ و سورۃ سے پڑھ کر پچھلی رکعت فقط فاتحہ سے پڑھ کر نمازتمام کرے اور جو تیسری میں شریک ہوا وہ دونوں رکعتیں فاتحہ و سورۃ سے پڑھے اور ان دونوں کے بیچ میں جلسہ نہ کرے دونوں کے بعد قعدئہ اخیرہ کرکے فارغ ہو(۱)۔ جو مغرب کی تیسری میں شریک ہوا وہ دونوں میں فاتحہ و سورۃ پڑھے اور ہر رکعت پر بیٹھے۔ (۲)  واللہ اعلم۔ (امداد ص ۲۲ ج۱) -----------------------

الفئة

عرض المزيد

تعليقات - 2